ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار پروفیسرشعیب ہاشمی  انتقال کر گئے

معروف اداکار پروفیسرشعیب ہاشمی  انتقال کر گئے
کیپشن: Shoaib Hashmi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اداکار، ڈرامہ نویس اورپروفیسرشعیب ہاشمی  انتقال کر گئے۔

 پاکستان کے معروف اداکار، ڈرامہ نویس اورپروفیسرشعیب ہاشمی کی طبیعت ناساز تھی،12 سال قبل شعیب ہاشمی پرفالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے شعیب ہاشمی بسترپرتھے، نہ بول سکتے تھے اورنہ خود سے چل پھرسکتے  تھے، ان کی طبیعت میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی۔

اداکار شعیب ہاشمی کا نماز جنازہ بروز منگل ان کی رہائش گاہ  156 جی بلاک ماڈل ٹاؤن سے اٹھایا جائے گا، البتہ نماز جنازہ کے وقت کا اعلان کل صبح کیا جائے گا۔ نماز جنازہ 156 جی بلاک ماڈل ٹاؤن سے اٹھایا جائے گا۔

 واضح رہے کہ شعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں معروف ڈارمے لکھے اور ان میں کام کیا،  شعیب ہاشمی کے معروف ڈراموں میں اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول شامل ہیں، شعیب ہاشمی 1990 میں نجی اخبارمیں ٹال مٹول کے نام سے کالم نگاری کرتے رہے۔

 شعیب ہاشمی کو 1995میں حسن کارکردگی کا ایوارڈ ملا اورتمغہ امتیازسے بھی نوازاگیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر