ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر فیصلہ رواں ہفتے متوقع

پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر فیصلہ رواں ہفتے متوقع
کیپشن: ASIA CUP
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2023 کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے جس کے لیے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل پر پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ورچوئل اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے جو رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔امید کی جا رہی ہے کہ اجلاس میں پہلے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر بات ہو گی، ہائبرڈ ماڈل تسلیم کیے جانے کے بعد پاکستان کے علاوہ دوسرے ملک کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ہائبرڈ ماڈل پر عمل درآمد ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے اورپاکستان اس سال اس کا میزبان ہے۔بھارت کے پاکستان آنے کے انکار کی وجہ سے پی سی بی نے دو مرحلوں میں ایشیا کپ کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔

پاکستان نے پہلے مرحلے کے میچز پاکستان میں اور باقی ایشیا کپ کسی دوسرے ملک میں کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر