دھرنے کی تیاریاں، جمیعت علماء اسلام کے قافلے لاہور سے روانہ

15 May, 2023 | 12:00 AM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کی تیاریاں، جمیعت علماء اسلام کے قافلے لاہور سے روانہ ہوگیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں سے جمیعت علماء اسلام کے کے درجنوں قافلے نکل پڑے ہیں۔تحصیل ماڈل ٹاؤن، کنٹونمنٹ بورڈ، شالامار، رائیونڈ، سٹی کے قافلے روانہ ہو چکے ہیں۔ تمام قافلے بابو صابو انٹرچینج پر اکٹھے ہو کر مرکزی قافلے کی شکل اختیار کریں گے۔

جمیعت علماء اسلام کے مختلف راہنما قافلوں کی قیادت پر مامور ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق اسلام آباد جا کر اگلا لائحہ عمل مولانا فضل الرحمان دیں گے۔

مزیدخبریں