عمران خان ! جس نمبر پر تم کال کرتے ہو وہ اب بدل گیا ہے: مریم نواز

15 May, 2022 | 09:47 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان !تمہارے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو وہ تمہارے خاندان والا ہی ہوگا۔ تم جس نمبر پر فون کرتے ہو وہ نمبر اب بدل گیا ہے۔ گیم ہمیشہ کیلئے تمہارے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔جب تم عوام سے ووٹ مانگنے جاؤ گے تو آواز آئے گی ’’رانگ نمبر‘‘۔

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے  کہا نوازشریف اپنے گھر کا کھانا نہیں کھاتا تھا۔ نوازشریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا۔نوازشریف کو عمران خان کی جیل میں موت کی کشمکش میں کس نے پہنچایا۔ جیل کا کھانا کھا کر نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گرنا شروع ہوگئے۔ عمران خان کہاں تم کم ظرف جھوٹے کہاں نوازشریف۔

مریم نواز نے کہا میں عمران خان کی تقریر بڑی مصیبت سے سنتی ہوں۔ اب وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے مارنے کی سازش ہورہی ہے۔ عمران خان ! ہم اپنے دشمن کی موت کی دعا نہیں کرتے۔اللہ کرے تم زندہ رہو اور نوازشریف کی کامیابیاں دیکھو۔

مریم نواز نے کہا نوازشریف نے تمہاری گالی بھی سنی۔نوازشریف الیکشن مہم روک کر ہسپتال میں تمہاری خیریت پوچھنے بھی گیا۔ویڈیو لاؤ پھر نوازشریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہبازشریف سے زیادہ سکیورٹی دے گا۔

لیگی رہنما نے کہا چار سال بعد عمران خان کی یاداشت واپس آگئی ہے۔جو ضمیر  چار سال سے کمبل لیکر سویا تھا اچانک جا گ گیا۔اللہ تعالی نے اسے اپنے لوگوں کے ہاتھوں سے ذلیل کرکے نکالا۔

مریم نواز نےعمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہتا ہے میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبرز بلاک کردئیے ہیں۔ عمران خان تم جس نمبر پر فون کرتے ہو وہ نمبر اب بدل گیا ہے۔تمہار رونا چیخنا بتارہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے تمہارا نمبر بلاک کردیا ہے۔عمران ! گیم تمہارے ہاتھ سے ہمیشہ کیلئے نکل گیا ہے۔تم نوازشریف کا منہ دیکھو گے ، جوکرنا ہے اب شیر نے کرنا ہے۔

مزیدخبریں