جن سے پیٹرول کا فیصلہ نہیں ہورہا وہ کہتے ہیں ہم نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا: شیخ رشید

15 May, 2022 | 08:39 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ تو پٹرول کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ نھیں کر پا رہے کہتے ہیں ہم نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا تھا۔سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں اور نگران وزیر اعظم کا انتخاب کریں، 31 مئی تک نگراں حکومت بنالیں، ستمبر تک الیکشن ہوجانے چاہیئں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  حکومت نہ اِدھر کی رہی نہ اُدھر کی رہی، ان سے کوئی چیز نہیں سنبھل رہی، بلائیں اب نوازشریف کو۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، گرفتاریاں ہوئیں تو پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنا لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باپ کا باپ کون ہے؟ ایم کیو ایم کیسے گئی سب جانتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ   عمران خان ہیرو بن گیا، 11 پارٹیوں کی سیاست دم توڑ گئی، ووٹ کو عزت دینے کا وقت چلا گیا، 25 کروڑ میں ووٹ بکے ہیں۔

مزیدخبریں