میٹرک امتحانات، ریاضی کاپرچہ وقت سے پہلے واٹس ایپ پر لیک ہوگیا

15 May, 2022 | 07:35 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کا ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر لیک ہونے کا معاملہ، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے پرچہ کینسل کر دیا گیا، ریاضی کے پیپر کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.
تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر انتظام جاری میٹرک کے امتحانات میں ریاضی کا پرچہ وقت سے پہلے آوٹ ہوگیا۔ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ریاضی کے پرچے کو کینسل کردیا۔

تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے پرچہ آوٹ کرنے والے استاد کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کرادیا۔

مقدمہ موبائل انسپکٹر محمو یوسف غفاری نے متعلقہ تھانے کی دی جانے والی درخواست  پردرج کیاگیا۔

پرچہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نارہ کہوٹہ میں آوٹ ہوا جبکہ پرچہ گورنمنٹ ہائی اسکول سالگراں کہوٹہ کے ای ایس ٹی استاد محمد شعیب نے آوٹ کیا۔

 ترجمان بورڈ ارسلان چیمہ نے کہا کہ چیئرمین بورڈ کی سفارش پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ریاضی کا پرچہ کینسل کر دیا ہے، پرچہ لیک کرنے والے استاد کے خلاف کاروائی جاری ہے،باقی بھی عملے کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں