جبری ریٹائرمنٹ رولز 2020 منسوخ کرنے کا فیصلہ

15 May, 2022 | 06:43 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے سابق دور حکومت میں بیوروکریٹس کی جبری رٹائرمنٹ کے لئے بنائے گئے سول سرونٹس ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ رولز 2020 منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی.

 وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دور حکومت میں بیوروکریٹس کی جبری ریٹائرمنٹ کے لئے بنائے گئے ریٹائرمنٹ رولز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ رولز کی منسوخی کے لئےسمری پیش کرے گی۔

اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ بورڈ بھی ختم ہو جائیگا۔ پی ٹی آئی حکومت میں افسروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ریٹائر کرنے کے لئےرولز بنائے گئے تھے۔

مزیدخبریں