وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

15 May, 2022 | 04:04 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔عوام گرمی میں پیٹرول اور ڈیزل کے لیے لائنیں مت لگائیں۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ  ماہانہ 120 ارب کا پیٹرولیم پر خسارہ ہورہا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کہیں نہ کہیں ایڈجیسٹ کریں گے لیکن مستقبل میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے ہمیں معیشت کے بارے میں نہ سکھائیں۔ جو آپ نے حال کیا ہے وہ سب کو پتہ ہے۔سری لنکا نے آئی ایم ایف کو رد کیا ہم نہیں کررہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف کو ٹھکرایا، ہم ان کے پروگرام میں جائیں گے۔مہنگائی کا ادراک ہے ، عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔پیٹرول سے متعلق جو فیصلہ وزیراعظم کریں گے وہی میرا ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے ہم نے مزید ڈیپازٹ کی بات چیت کی۔سعودی عرب نے مثبت پیشکش کی ہے لیکن وہ ابھی نہیں بتاسکتا۔

مزیدخبریں