ویب ڈیسک: محکمہ موسمیا ت کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم ،ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے، رات کو خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور اور فیصل آباد میں درجہ حرارت سینتالیس، بہاولپور، ڈی جی خان ،سرگودھا ،ساہیوال میں پارہ اڑتالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔
سندھ میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے، موہنجو داڑو، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت پچاس سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے، بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پارہ پچاس تک جانے کی توقع ہے۔