وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا اہم بیان سامنے آگیا

15 May, 2022 | 09:36 AM

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں ، عمران خان کی طرح ہر جگہ بھیک نہیں مانگیں گے۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا وہ امریکا جا رہے ہیں لیکن پیسے مانگنے نہیں۔ دورہ امریکا کا مقصد فوڈ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت ہے، ملکی معیشت بہتر کرنے کیلئے کاروبار پر فوکس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت میں ہوتے ہوئے ذمہ داری پوری نہیں کی۔ عمران خان سسٹم میں رہ کر کردار ادا کریں، انہوں نے کہا عمران خان آج تک شہید بینظیر بھٹو کی کردار کشی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں