پی ٹی آئی کےمنحرف رکن کا عمران خان پر بڑاالزام

15 May, 2022 | 09:24 AM

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے پشاور میں ان کے گھر پر حملے کے لیے غنڈے بھیجے۔

رپورٹ کے مطابق نور عالم خان نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان اور دیگر کی سرپرستی میں میرے ڈیرے پر حملہ کیا گیا، کے پی پولیس نے حملہ کرنے والے افراد کو تحفظ دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برادری، گاوں والے اور سپورٹرز پارٹی سے بالاتر ہو کر میری مدد کو آئے اور غنڈوں کو بھاگنا پڑا۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی اور سی سی پی او پشاور کو کال کی تو انھوں نے موبائل فون بند کر دیے۔

دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکا نے مین روڈ پر نور عالم کے خلاف نعرے لگائے اور تین چار منٹ بعد واپس چلے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مین روڈ سے نور عالم خان کا گھر کافی دور ہے، نور عالم کی شیئر کی گئی ویڈیو میں کوئی حملہ نظر نہیں آ رہا، ان کی ویڈیو میں جو لوگ نظر آ رہے ہیں وہ ان کے سپورٹر ہیں۔

مزیدخبریں