ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپر سٹور میں سفید فام شخص کی اندھا دھند فائرنگ ، 10 افراد ہلاک

 سپر سٹور میں سفید فام شخص کی اندھا دھند فائرنگ ، 10 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ  ڈیسک)امریکی ریاست نیویارک میں  نسلی تعصب کا دلخراش واقعہ،  سپر سٹور میں ایک سفید فام شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 10  سیاہ فام افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 برس کا سفید فام حملہ آور فوجی یونیفارم، بکتر بند شیلڈ اور ہیلمٹ پہن کر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی,ملزم نے حملے کا واقعہ گیمنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا، ملزم پیٹون گینڈرون کی بندوق پر بھی نسل پرستی کے الفاظ درج تھے۔

پولیس کے مطابق 13 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 11 سیاہ فام ہیں، مارکیٹ سیاہ فام افراد کے اکثریتی علاقے میں ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق واقعے کی تحقیقات نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں جبکہ سیاہ فام کمیونٹی کے افراد نے صدر جو بائیڈن نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔