شہریوں کیلئے اچھی خبر، میٹرو بس سروس چلانے کا فیصلہ

15 May, 2021 | 03:59 PM

Arslan Sheikh

در نایاب: کورونا لاک ڈاؤن کے باعث معطل ہونے والی میٹرو بس سروس کو سترہ مئی کی بجائے 16 مئی صبح سوا چھ بجے سے ہی چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب حکومت کے فیصلے کے مطابق میٹرو بس سروس کو کورونا کے پیش نظر سترہ مئی تک بند کیا گیا تھا اور دوبارہ بندش کی تاریخ سترہ مئی رکھی گئی تھی۔ میٹرو بس سروس کو صورتحال دیکھتے ہوئے ایک روز قبل ہی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹرو بس کے سٹاف اور ڈرائیورز کو کل ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق میٹرو بس سروس کورونا ایس او پیز کے مطابق چلائی جائے گی اور بسوں میں مسافروں کو فاصلے سے بٹھایا جائے گا۔ 

دوسری جانب پنجاب حکومت اور انتظامیہ نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر ز میں ویکسی نیشن کرنے کا دورانیہ بڑھادیا ہے۔ پہلی شفٹ میں ویکسی نیشن صبح 09 بجے سے 04 بجےتک جبکہ دوسری شفٹ میں رات 09 بجے سے 01 بجے تک ویکسی نیشن کی جائے گی۔ ایکسپو سنٹر میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن لگانے کا عمل جاری رہے گا۔

دو روز کے بعد ویکسی نیشن سنیٹر کھول دے گئے ہیں۔ عید کے دو روز کے لئے ویکسی نیشن سنیٹر کو بند کیا گیا تھا۔ آج سے ویکسی نیشن سینئر دوبارہ کھول دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین کروانے پہنچ گئی۔

مزیدخبریں