لاہور کے باسیوں کیلئے بڑی خوشخبری

15 May, 2021 | 11:47 AM

Arslan Sheikh

سٹی 42: لاہور کے مسائل حل کیوں نہیں ہورہے،  باغوں کے شہر  کو خوبصورت کیسے بنایا جائے، آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کو ٹپ ٹاپ بنانے کیلئے  آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ نئی کمیٹی لاہور کو خوبصورت بنانے کے لئے کام کرے گی۔ کمیٹی میں چار سیاستدان اور چار انتظامی امور کے افسروں کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر مراد راس، ہمایوں یاسر اور سینٹر اعجاز احمد چودھری شامل ہیں۔ کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی واسا اور ڈی جی پی ایچ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

لاہور کو  خوبصورت بنانے کیلئے کلین اینڈ گرین کمیٹی اب کام کرے گی۔کمیٹی عید کے فورا بعد سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ کمیٹی لاہور میں موجود مسائل کی وجوہات کا تعین کرے گی اور پھر اس حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔ قبل ازیں لاہور کو ٹپ ٹاپ بنانے کی ذمے داری میاں محمود الرشید، اسلم اقبال اور ہمایوں یاسر کو دی گئی تھی جبکہ تینوں کی ناکامی کے بعد نئی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں