(سعدیہ خان)محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی،لاہور کا مطلع خشک اور گرم جبکہ دن کے اوقات میں پارہ 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کر تے ہوئے شام کے اوقات میں گرد آلود اندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ خطۂ پوٹھوہار، گجرات ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ ، قصور،فیصل آباد،سرگودھا،سا ہیوال ،لاہور، اوکاڑہ،حافظ آباد ،منڈی بہا الدین ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ اور میانوالی میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ بھکر،لیہ،ملتان ، ڈیرہ غازی خان،بہاولپوراور بہاولنگر کے اضلاع میں بھی آ ندھی اورگرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
دوسری جانب اتوارکے روز صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہےتاہم خطۂ پوٹھوہار،سا ہیوال ،میانوالی ،بھکر،لیہ،ملتان، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپوراوربہاولنگر کے اضلاع میں آ ندھی گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔