فصیح اللہ: پنجاب حکومت کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم، وزیر اعلیٰ پنجاب نےکابینہ کمیٹی برائےپرائس کنٹرول کو ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایت کی ہے کہ اشیاء ضروریہ کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے اوراینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوز اورناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ صوبےکےعوام کوریلیف دینےکے لئے آخری حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ذخیرہ اندوز مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن کی تیاریاں
15 May, 2021 | 10:47 AM