معروف مزاح نگار، پتلی تماشا کے کردارانکل سرگم انتقال کر گئے

15 May, 2021 | 07:57 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پتلیوں میں جان ڈالنے والے معروف فنکارفاروق قیصر عرف" انکل سرگم" انتقال کرگئے۔ 

فاروق قیصر نے " انکل سرگم" کے کردار سے شہرت حاصل کی انہیں تمغہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا  وہ عرصہ دراز سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔فاروق قیصر نے اپنے مشہور کردار انکل سرگم سے معاشرتی مسائل اجاگر کیے وہ 1976ءسے پی ٹی وی کے ساتھ منسلک رہے۔ انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔

 یاد رہے کہ فاروق قیصر 13 اکتوبر 1945ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے یہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا یعنی میٹرک پشاور سے ، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجوایشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا جبکہ فائن آرٹس میں ماسٹرز انہوں نے رومانیہ سے کیاجبکہ 1999ء میں کیلیفورنیا امریکا سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا ۔

فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجوایشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا، فنکار،صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، پتلی باز،سکرپٹ مصنف اور صوتی اداکار ہ کے طور پر کام کیا۔ قیصر اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ قیصر کی بنیادی وجہ شہرت انکا افسانوی کردار انکل سرگم جو پہلی بار 1976 میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا۔

 وفاقی وزیر اسد عمر  نے  کہا پاکستان کے ایک عظیم فنکار فاروق قیصر کے انتقال کا سن کر انتہائی افسوس ہوا ۔اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اسد عمر انکل سرگم جیسے لازوال کرداروں کے خالق تھے۔ انہوں نے کروڑوں  لوگوں کو اپنے منفرد مزاح سے لطف اندوز کیا ،میری الیکشن کیمپین میں ان کی شرکت میرے لئے باعث فخر ہے۔

مزیدخبریں