سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

15 May, 2020 | 11:00 PM

Arslan Sheikh

( رضوان نقوی ) ایف بی آر نے مارچ کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ادائیگی کی آخری تاریخ 12 مئی سے بڑھا کر 27 مئی مقرر کردی گئی ہے۔

فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس کے مارچ کے گوشوارے 30 مئی تک جمع کروائے جاسکیں گے- ایف بی آر کے سیکنڈ سیکرٹری آئی آر آپریشنز خالد محمود نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر قیصر اقبال نے چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئریونٹ لاہور کا چارج سنبھال لیا۔

ایف بی آر کے احکامات پر ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر قیصر اقبال نے چیف کمشنر آر ٹی او راولپنڈی کا چارج چھوڑ کر لاہور میں بطور چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ چارج سنبھال لیا ہے۔

ایف بی آر نے گزشتہ روز گریڈ اکیس کے تین افسران کو نئی تعیناتیوں کا چارج نہ لینے پر ریلیو کردیا تھا۔

ادھر نادرا سنٹرز کھلے 12 روز ہوگئے، مگر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ بائیومیٹرک تصدیق کیلئے آنے والے سائلین قطاروں میں کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے رہے۔

نادرا سنٹر پیکو روڈ میں سماجی فاصلے کے بغیر سائلین کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ نادرا حکام کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے دفاتر کھلنے کے بارہ روز بعد بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے نظام وضع نہ کرسکے۔

سائلین کا کہنا تھا کہ انہیں روزے کی حالت میں بائیومیٹرک تصدیق کیلئے کئی کئی گھنٹے انتظار کی زحمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔

مزیدخبریں