شاپنگ مالز سمیت تمام کاروبار ہفتے میں سات دن کھولنے کا مطالبہ

15 May, 2020 | 07:58 PM

حسن علی:  پیاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عید تک شاپنگ مالز سمت تمام کاروبار کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ ہفتے میں سات دن کھول دیا جائے اور لاک ڈاون کو دوبارہ عائد کرنے جیسے بیانات جاری کرنے سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس سے کاروباری برادری میں بھی خوف و ہراس پھیلتا ہے۔
پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ ( پیاف) نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ تاجر برادری کو عید الفطر تک مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہفتے میں سات دن اپنے کاروبار چلانے کی اجازت دی جائے۔ تمام شاپنگ مالز کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ کھول دیا جائے۔
پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ساتھ مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لاک ڈاون کو دوبارہ عائد کرنے کے دھمکی آمیز بیانات جاری کرنے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے کاروباری برادری میں بھی خوف و ہراس پھیل جائے گا۔
صارفین جو وقت کی بندش کی وجہ سے خریداری کے لئے مارکیٹس جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں زیادہ رش ہوجاتا ہے۔ ایس او پیز پر جزوی طور پر عمل درآمد صرف بازار کے محدود اوقات کی وجہ سے ہے اور رمضان کی وجہ سے بھی صارفین کی روٹین میں تبدیلی آئی ہے۔
میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پاکستان میں کوویڈ 19 میں اموات کی شرح عالمی اعداد و شمار کے مقابلے میں بہت کم ہے ، جس کے لئے حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔ ملک میں کرونا وبا کی وجہ سے خوف اور تناو کا ماحول پیدا کرنے کے بجائے ، ہمیں ان علامات کو پہچاننا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر کو استعمال کرنا چاہئے۔

پیاف کے وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے نے کہا کہ عید بزنس کمیونٹی کے لئے ایک بہت اہم موقع ہے جب معاشی سرگرمیوں کے مختلف کاموں سے وابستہ لاکھوں افراد کے مراعات کے ساتھ کاروباری ذمہ داریوں کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ لہذا ، تمام شعبوں کو آسانی سے کام کرنا چاہئے تاکہ معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ جنوری 2020 میں چین میں COVID-19 کی تشخیص ہوئی تھی اور اب تک کورونا مریضوں کے علاج کے لئے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے ، جس میں مزید ایک سال لگ سکتا ہے ، لہذا ہم سب کے لئے ایسی صورتحال سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے کاروبار کو جاری رکھا جائے ۔

پیاف عہدیداران نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون میں آسانی سے نہ صرف مالی دباو کم ہوگا بلکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بھی ترقی ہوگی۔ اس لئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاروباری برادری کو عید تک 24/7 کاروبار چلانے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں