ٹرین آپریشن کی بحالی کا حتمی فیصلہ کل متوقع

15 May, 2020 | 06:58 PM

سعید احمد سعید: عید سے قبل ٹرین آپریشن بحالی کافیصلہ تاحال نہیں ہو سکا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور صوبوں کی جانب سے ٹرینیں چلانے کی اجازت نہیں ملی۔ جزوی ٹرین آپریشن بحالی کے حوالے سے وزارت ریلوے کی ایک بار پھر چاروں صوبوں کے ساتھ مشاورت، ٹرین آپریشن کی بحالی کا حتمی فیصلہ کل متوقع۔
ملک بھر میں کرونا وائرس کی بھرتی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت ٹرین آپریشن کی بحالی کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں ناکام، عید سے قبل ٹرین آپریشن بحالی کافیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور صوبوں کی جانب سے ٹرینیں چلانے کی اجازت نہیں ملی۔عید سے قبل محدود ٹرینیں چلانے کے حوالے سے وزارت ریلوے کی ایک بار پھر سے صوبوں سے مشاورت شروع کر دی.

ریلوے حکام کے مطابق جزوی ٹرین آپریشن بحالی کے حوالے سے وزارت ریلوے کی چاروں صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بروز ہفتہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں دوبارہ ٹرینوں کی بحالی کے حوالے سے صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، جیسے ہی صوبوں کیبجانب سے گرین سگنل دیا جائے گا محدود ٹرینیں چلائیں گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق امید ہے کہ انسداد کرونا ایس او پیپر عمل درآمد کے ساتھ ٹرین جلد ہی چلیں گی.

دوسری  جانب وزیرقانون راجا بشارت کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چلانے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ٹرانسپورٹ کی منظوری دیں گے۔اور اس کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےٹرانسپورٹ کے لئے ایس او پیز مانگ لی۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی مناسبت سے کرایوں میں کمی کا بھی کہا ہے۔  پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت کے حوالے سے حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دینگے .

مزیدخبریں