ریما نے رمضان ٹرانسمیشن نہ کرنے کی وجہ بتادی

15 May, 2020 | 06:50 PM

Arslan Sheikh

ماڈل ٹاؤن ( زین مدنی ) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ریما نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال کی رمضان نشریات سے معذرت کرلی تھی۔

ایک انٹرویو میں ریما نے بتایا کہ وہ گذشتہ سال وہ آٹھ سے نو گھنٹے دورانیے کی رمضان نشریات کرتی تھیں اور انہیں اس خصوصی نشریات کے ذریعے اپنی اصلاح کا بہت اچھا موقع ملتا تھا۔ رمضان نشریات کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہیں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے ملنے اور سیکھنے کو ملتا ہے اور یہ علم آگے منتقل کرنا آسان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے میں نے معذرت ہی کرلی تھی کیونکہ کچھ گھبراہٹ تھی تو کچھ اپنی جان کے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان کی فکر بھی۔ تاہم پروگرام سے منسلک افراد نے مشورہ دیا کہ اس دور میں مجھ پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میں نے ان حالات میں ایک ان دیکھی آزمائش کے بارے میں لوگوں تک آگہی پہنچانی ہے۔

ریما نے بتایا کہ وہ اپنے سیٹ پر سماجی فاصلے کا خیال رکھتی ہیں، خاص کر جو مہمان خواتین آتی ہیں ان کا اور میرا دل بہت چاہتا ہے کہ گلے ملیں مگر ہم ایسا نہیں کرتے، سیٹ کو روزانہ کی بنیاد پر سینیٹائز کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ سیٹ پر صرف ضروری لوگ موجود ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں