راجہ بشارت، میاں اسلم کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس

15 May, 2020 | 06:44 PM

عثمان علیم: ٹرانسپورٹ ہاوس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر صعنت و تجارت میاں اسلم کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عید الفطر پر پبلک ٹرانسپورٹ اجازت کیلیے اہم اموز زیر باعث آئے ۔  پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت کے حوالے تجاویز وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کو ارسال ، حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دینگے .
بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر عید الفطر کے موقع پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلے گا یا نہیں فیصلہ وزیر اعلی پنجاب کرینگے ۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر صعنت و تجارت میاں اسلم اقبال نے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے اہم تجاویز مرتب کر لیں ۔

تجاویز ٹرانسپورٹ ہاوس میں ٹرانسپورٹرز کی باہمی مشاورت سے طے کی گئیں ، اہم تجاویز میں دو سیٹوں پر ایک مسافر بیٹھ کر سفر کرے گا ، ایک سے دوسرے مسافر میں تین فٹ کا فاصلہ لازمی قرار دے دیا گیا ، بس میں سوار ہونے کے لیے اگلا دروازہ اور اترنے کیلیے پچھلا دروازہ استعمال ہوگاایک دروازے والی بس میں مسافر پہلے اتریں گے پھر سوار ہونگے ۔

ایک روٹ پر سفر مکمل ہونے کے بعد بس میں جراثیم کش سپرے کیا جائیگا ۔بسوں میں اے سی کے استعمال سے اجتناب کیا جائے گا ۔ بس عملہ مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کروانے کیلیے ہر ممکن اقدامات کریگا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہر مسافر کیلیے فیس ماسک ، ہینڈ سینی ٹائزر لازمی قرار،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ تمام ایس پیز تیار کر لیے گئے ٹرانسپورٹز اور مسافروں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے سفارشات ارسال کر دی ہیں, حتمی فیصلہ وزیر اعلی پنجاب کرینگے .

صوبائی وزیر صعنت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی پبلک ٹرانسپورٹ جلد چلانے کیلیے حتمی سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو پیش کریگی حکومت کے ساتھ ٹرانسپورٹرز نے جو ایس او پیز طے کی ان پر سختی سے عمل در آمد کراینگے ۔

مزیدخبریں