( راؤ دلشاد حسین ) شادمان چوک ریڑھی بانوں کا اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے خلاف شدید احتجاج، نعرے بازی کی اور اے سی ماڈل ٹاؤن اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
شادمان کے ریڑھی بانوں نے اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن زیشان رانجھا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فاطمہ بتول کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ریڑھی بانوں کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کی ایما پر انکا کار خاص عباس بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے جبکہ ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے بادجود چالان اور مقدمات درج کرائے جاتے ہیں۔
ریڑھی بانوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہاں گیا دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ، ریڑھی بانوں کو تحفظ دینے کے بجائے زمین تنگ کی جارہی ہے۔
سابق وائس چیئرمین یونین کونسل 198 جہانگیر خان کی مداخلت اور مطالبات کی منظوری پر احتجاج ختم کردیا گیا۔ انکا کہنا ہے کہ چالیس چالیس سال سے یہ لوگ یہاں ریڑھیاں لگارہے ہیں لیکن اے سی ماڈل ٹاؤن کا عملہ انکو بلاوجہ تنگ کرتا ہے۔
تین گھنٹے تک احتجاج کے باعث راستے بند رہے جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔