ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی گورنر پنجاب سے اہم ملاقات

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی گورنر پنجاب سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے.
چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گورنر پنجاب کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے سے بریفننگ دی۔ چئیر پرسن سارہ احمد نے گورنر پنجاب کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جانب سے بچوں کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔گورنر پنجاب نے لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کے لئے کئے گئے حفاظتی اقدامات کی تعریف کی۔گورنر پنجاب نے چئیر پرسن سارہ احمد کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کی بہتر دیکھ بھال ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سےزیادتی اور تشدد کے واقعات کی روک تھام اور ان کا بہتر مستقبل ہماری زمہ داری ہے۔