رابی پیرزادہ نے نئے کاروبار کا آغاز کردیا

15 May, 2020 | 04:43 PM

Arslan Sheikh

گارڈن ٹاؤن ( زین مدنی ) شوبز سے لا تعلقی اختیار کرنیوالی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے نعت خوانی اور خطاطی کے بعد حجاب اور برقعہ کا برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے بتایا کہ چند روز قبل جب میں گھر آئیں تو 5 خواتین مدد مانگے کیلئے ان کے دروازے کے باہر موجود تھیں ان خواتین کہا کہ آپ اداکاری اور ٹی وی کو خیر بعد کہنے کے باوجود ہماری مدد کرتی ہیں جبکہ آپ کے آمدنی کا ذریعہ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سوال پر میرے کوئی جواب نہ دینے کے باوجود ان خواتین نے کہا کہ وہ سلائی کے ہنر سے واقف ہیں وہ میرے کپڑے سلائی کرکے، میرے گھر کھانا پکا کر اور صفائی کرکے میرا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ان کی باتیں سننے کے بعد میرے ذہن میں یہ آئیڈیا آیا کہ اگر یہ سلائی کرنا جانتی ہیں تو ان کے ساتھ عبایہ (برقعہ) اور حجاب تیار کرکے فروخت کرنے کے نئے کام کا آغاز کیا جائے۔ اس سے خواتین کی بھی مدد ہوگی اور یہ خود اپنے لیے کام کریں گی۔ تاہم ان عبایہ اور حجاب کے ڈیزائن اور فیشن سے متعلق میں ان کی مدد کروں گی اور جلد اسے ایک برانڈ بناکر مارکیٹ میں پیش کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کاروبار میں تین پارٹنرز ہیں ایک اللہ یعنی آمدنی کا ایک حصہ اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے گا، دوسری پارٹنر یہ پانچ خواتین اور تیسری پارٹنر میں ہونگی۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ عبایہ اور حجاب بنانے کے کام کا آغاز ہوچکا ہے تاہم انہوں نے مداحوں سے ان کے برانڈ کا نام تجویز کرنے کی مدد طلب کی ہے۔

مزیدخبریں