سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے کرکٹ شروع کرانے کا مطالبہ کردیا

15 May, 2020 | 04:30 PM

Shazia Bashir

سٹی42: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے موجودہ صورت حال میں کرکٹ شروع کرانے کا مطالبہ کردیا، سابق فاسٹ باؤلر نے کھیل کے آغاز کے لئے اہم تجاویز دے دیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب کا کہنا تھا کہ  چند ماہ مزید کرکٹ نہ ہوئی تو تمام کرکٹ بورڈز دیوالیہ ہو جائیں گے، تدابیر کے ساتھ آسانی سے ‏ کرکٹ کی شروعات کی جا سکتی ہے، ‏ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ کروا کر ان کو ایک جگہ پر رکھا جائے۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ‏ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فیملی کی طرح رکھیں، کسی سے ملنے نہ دیں، انگلینڈ سمیت کسی بھی ملک روانگی سے قبل ایک مرتبہ پھر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرائیں، ‏ انگلینڈ پہنچ کر بھی قرنطینہ میں رہیں اور ٹیسٹ کے بعد سرگرمیاں شروع کریں۔

 عاقب جاوید ‏کا مزید کہنا تھا کہ  میچز سے قبل گراونڈ اسٹاف اور دیگر متعلقہ لوگوں کے ٹیسٹ کروائے جائیں،‏ خالی اسٹیڈیم کی بجائے 30 ہزار تماشائیوں والے اسٹیڈیم میں پانچ ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی جائے،‏ تماشائیوں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی ہو اور بخار چیک کر کے اسٹیڈیم آنے دیں۔عاقب جاوید کا مزہد کہنا تھا کہ بند دروازوں کی بجائے حفاظتی اقدامات میں شائقین کے ساتھ کرکٹ کی واپسی ہو سکتی ہے  ‏کروونا وائرس کے خاتمے میں سال یا اس سے بھی زیادہ لگ سکتا ہے۔  کرکٹ ‏کی سرگرمیاں شروع نہ کی گئیں تو شائید پھر بورڈز بھی نہ رہیں اور کرکٹ بھی۔

 کورونا وائرس کےباعث دوران میچ کرکٹرز کے اندازمیں تبدیلی زیرغور ہے، کورونا وائرس کے کھیلوں پراثرات مرتب ہونےلگے ہیں، کرکٹ کی بحالی کے لیے کھلاڑیوں کے میچ کے دوران خوشی منانے کے انداز میں تبدیلی کے طریقے زیرغور ہیں،  ماہرین نے کرکٹ کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر میچزکے دوران انفرادی اورمجموعی کامیابی کے بعد خوشی منانے کے طریقوں میں تبدیلی کا مشورہ دیا ہے۔

مزیدخبریں