ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالج ٹیچرز کےلیےخوشخبری

کالج ٹیچرز کےلیےخوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) محکمہ ہائر ایجوکیشن نےکالج ٹیچرز کوخوشخبری سنادی، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے2 ہزار کالج اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق  محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 2000 کالج اساتذہ کو گریڈ17 سے 18 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے،جس میں 1100 خواتین اور900 مرد لیکچرارشامل ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ترقی پانے والے اساتذہ کی نئی تعیناتیوں کےلئے ڈی پی آئی کالجز کوکاغذی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بورڈ امتحانات سے متعلق متفقہ فیصلے کے لئے بین الصوبائی اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں پنجاب کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی، جن کے مطابق پنجاب میں رواں سال نویں اور انٹرمیڈیٹ کا کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا،  نہم جماعت کے طلبا کو دسویں جماعت میں ترقی دی جائے گی، گیارہویں جماعت کے طلبا کو بارہویں میں ترقی دی جائے، گیارہویں جماعت کے نمبرز دگنا کر کے بارہویں کا نتیجہ تیار کیا جائے گا۔جس سے صوبے کے 41 لاکھ طلباء مستفید ہوں گے۔ تاہم سپلمنٹری اور کمپوزٹ سمیت 3 سپیشل کیٹیگریز میں شامل 1 لاکھ 19 ہزار طلباء سے امتحان لینے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔

واضح رہے پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے بورڈ امتحانات سے متعلق اہم سفارشات تیار کی گئی تھیں، جن کے مطابق سپلیمنٹری، کمپوزٹ، رپیٹ اور امپروو کرنے والے طلبا کی 11 کیٹیگریز بنائی گئی ہیں، جن کی تعداد کل طلبا کا 7 فیصد ہیں، لیکن اگر طلبا اگلے سال اپنی مرضی سے امتحان دینا چاہیں تو انہیں اجازت ہوگی۔

علاوہ ازیں  پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے داخلہ فیسیں واپس نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت  کسی طالبعلم کو جمع کرائی گئی امتحانی فیس واپس نہیں ہوگی، پنجاب کا کوئی بھی بورڈ داخلہ فیس واپس نہیں کرے گا، نہم، دہم گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کے لیے جمع کرائی گئی داخلہ فیس واپس نہیں ہوگی، دسویں جماعت کے امتحانات لے لیے گئے ہیں لیکن پریکٹیکل نہیں ہوئے، نویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کو منسوخ کردیا  گیا، امتحانات کے لیے 41 لاکھ بچوں نے داخلہ جمع کرایا، صوبے کے نو تعلیمی بورڈز کو کروڑوں روپے داخلہ فیس وصول ہوئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer