ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر حسن علی کے مداحوں کیلئے بری خبر

کرکٹر حسن علی کے مداحوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) قومی کرکٹ ٹیم کے ‏25سالہ فاسٹ بولر حسن علی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ یہ تکلیف کوئی عام نوعیت کی نہیں ہے۔ جس کے باعث ان کےطویل عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حسن علی ایک بار پھر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ یہ تکلیف کوئی عام نوعیت کی نہیں ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل فٹنس مسائل کاشکار ہونے والے قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ باولر  حسن علی مکمل فٹ ہوگئے تھے۔مگر وہ دوبارہ کمرکی تکلیف کے باعث کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے اس بات کی مزید تصدیق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کردی۔

 چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہناتھا کہ حسن علی 30 اپریل کو دوبارہ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ان کا مکمل خیال رکھے گا۔یاد رہے کہ حسن علی گزشتہ برس ستمبر میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے اور پھر پاکستان ٹیم میں دوبارہ شامل نہ ہو سکے، انہیں پی ایس ایل فائیو کھیلنے کے لیے فٹ قرار دیا گیا، انہوں نے پشاور زلمی کی نمائندگی کی لیکن اب پھر حسن علی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ فاسٹ باولر کوکمر کی تکللیف کے باعث سرجری کرانا پڑسکتی ہے جس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرجری کے لئے کرکٹ آسڑیلیاسے رابطہ کیااور میڈیکل پینل سے علاج کے لئے معاونت مانگی ہے،فیصلہ حسن علی کریں گے کہ آیا انھوں نے علاج تھراپی سے کرانا ہے یا سرجری کی طرف جانا ہے۔علاوہ ازیں حسن علی کو اگلے سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں بھی اسی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اس لیے حسن علی کو مکمل صحت یاب ہونے کے لیے وقت لگ سکتا ہے لیکن ایسے میں حسن علی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، فاسٹ بولر کا مکمل علاج کرایا جائے گا اور اس کے لیے انہیں بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا۔

  

M .SAJID .KHAN

Content Writer