ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ماتمی جلوسوں پر پابندی، اندرون شہر کے کئی علاقے سیل

لاہور میں ماتمی جلوسوں پر پابندی، اندرون شہر کے کئی علاقے سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عرفان ملک) ماتمی جلوسوں پرحکومتی پابندی کے بعد پولیس نے اندرون شہر کے کئی علاقوں کوسیل کردیا، شاہ عالم مارکیٹ اوراکبری مارکیٹ بھی سیل رہیں گی۔

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ماتمی جلوسوں کو ماہ رمضان میں نکالنے پر پابندی عائد کردی، جس کے بعد لاہور پولیس نے کنٹینرز لگا کر مین شاہراہیں بند کردیں، پولیس کی جانب سے کنٹینرز کچہری چوک، بھاٹی چوک، شاہ عالم مارکیٹ اور داتا دربار سمیت دیگر مقامات پر لگائے گئے، پولیس کی بھاری نفری نے سیل شدہ علاقوں میں دکانوں کو بھی بند کرا دیا، اندرون شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ایس پی سکیورٹی محمد بلال کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی جلوس کی اجازت نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ایس پی سکیورٹی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے 8 مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بلاک کیے گئے، سیل شدہ علاقے آج رات 12 بجے  بارہ بجے تک سیل رہیں گے، کسی کو بھی ان علاقوں میں آنے اور یہاں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں یوم شہادتِ حضرت علی رضی اللّہ عنہ کے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امام بارگاہوں اور گھروں پر ایس او پیز پورا کرنے پر مجالس ہو سکتی ہیں، تاہم مجالس کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجلس صرف امام بارگاہ کی چار دیواری کے اندر منعقد کی جائے، مجلس سے پہلے امام بارگاہ کے فرش کو کلورین سے دھویا جائے، جن امام بارگاہوں میں پختہ فرش نہیں ہے وہاں قالین بچھایا جا سکتا ہے،مجلس سے قبل قالین پر بھی کلورین کا سپرے کیا جائے، شرکاء کی سہولت کیلئے امام بارگاہ کی انتظامیہ فرش پر افراد کی بیٹھنے کی جگہوں پر نشان لگائے،مجلس کے شرکاء وضو گھر سے کر کے آئیں، ہر کسی کیلئے ماسک، دستانے پہننا لازمی ہوگا، ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے سے پر ہیز کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer