ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگر کے مریض سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں، وسیم اکرم

شوگر کے مریض سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں، وسیم اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شوگر کے مریضوں کے لئے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے نرم ہونے پر بھی سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وسیم اکرم نے شوگر کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے اپیل کی کہ وہ سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ذیابیطس کے شکار مریض اگر کورونا کا شکار بھی ہو گئے تو وہ اس کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شوگر کے مریضوں کا مدافعتی نظام پہلے ہی ایک کٹھن مقابلہ کررہا ہوتا ہے، ان کا مدافعتی نظام نئے چیلنج کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے مریض اس وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کسی صورت مول نہ لیں کیونکہ وہ اس کا مقابلہ کسی صورت نہیں کرسکیں گے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے مریض اس وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کسی صورت مول نہ لیں کیونکہ وہ اس کا مقابلہ کسی صورت نہیں کرسکیں گے۔

 انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یا آپ کے ساتھ رہنے والے معاشرتی دوری اور احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھتے تو آپ کو خطرہ لاحق ہے۔

اس سے قبل سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم  کا کہنا تھا  کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں، لوگوں کو وزیراعظم پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے، لاک ڈاؤن کو چھٹیاں نہ سمجھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کیے رکھیں، سماجی فاصلے کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer