(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نامور گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان کردیا تاہم اپنے چینل پر وہ مداحوں کو کچھ اور ہی کرتی نظر آئیں گی۔
اپنی گلوکاری سے مقبولیت حاصل کرنے والی کومل رضوی کے یوٹیوب چینل کا نام کومل کچن ہے جہاں وہ مداحوں کو مزیدار پکوان بنانا سکھائیں گی۔اپنی پوسٹ میں گلوکارہ نے لکھا کہ میں نے نیا یوٹیوب چینل لانچ کردیا، جس کا نام کومل کچن ہے اور دوسری قسط ریلیز کی جاچکی ہے۔
کومل رضوی کے مطابق اگر آپ کو شادیوں میں پیش کیا جانے والا چکن قورمہ بنانا ہو یا ریسٹورنٹ میں ملنے والی شیرمال گھر میں تیار کرنی ہو یا صرف یہ جاننا چاہتے ہوں کہ میں پکوان کس طرح تیار کرتی ہوں تو میری ویڈیوز ضرور دیکھیں اور سبسکرائب کرنا مت بھولیں۔ گلوکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ پیر سے جمعرات یہ ویڈیوز یوٹیوب چینل پر شیئر کریں گی۔
Forget Cheffy tasteless food. Awesomely powerful homey Flavors right in your own home!
— Komal Rizvi (@KomalRizviZ) May 14, 2020
Episode 2 airing on YouTube "Komals Kitchen" channel tonight at 930pm! Woot woot!#komalskitchen#komalrizvi#komalrizviofficial #komalrizvisinger
@komalrizviofficial #greatfood pic.twitter.com/8bsXOi7mFc
اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کومل رضوی نے بتایا کہ وہ بہت چھوٹی عمر سے کھانے پکانے کی شوقین ہیں لیکن میوزک کیریئر کی وجہ سے وہ کبھی اس جانب فوکس نہیں کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ جب میں 11 سال کی تھی تو میں نے پکوڑے بنانے کی ضد کی اور اس کے نتیجے میں میرا پورا چہرا جھلس گیا۔
گلوکارہ کے مطابق چہرے کا علاج کروانے کے لیے مجھے نائیجیریا سے لندن پہنچایا گیا، خوش قسمتی سے پہلی ڈگری کے زخم تھے، مجھے صحتیاب ہونے میں 6 ہفتوں کا وقت لگا، میں کھانا پکانے کے لیے بیحد جنونی ہوں۔