ہمایوں سعید کا تاریخی موضوع پر ڈرامہ بنانے کا اعلان

15 May, 2020 | 09:05 AM

Shazia Bashir

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار ہمایوں سعید نے  خبر  کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک تاریخی ڈراما بنانے جارہے ہیں۔نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہم  نے اسلامی تاریخ کے ایک بڑے ہیرو سے متعلق سیریل بنانے کا فیصلہ کیا ہے

 پاکستان کے نامور مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ' ارطغرل غازی' جیسے ایک ڈرامے کا سکرپٹ لکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ہمایوں سعید سے بات بھی کر لی ہے، خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے ہمایوں سعید سے اس قسم کے ڈرامے پر کام کرنے کے حوالے سے بات کررہے تھے اور اب انہوں نے اس کا سکرپٹ لکھنا بھی شروع کردیا ہے۔

ایک انٹرویومیں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل انہوں نے ' ارطغرل غازی' دیکھا تھا اور اس وقت یہ ضروری سوچا تھا کہ وہ بھی ایسا تاریخی ڈراما بنائیں گے، ہمایوں سعید کے مطابق اب جبکہ یہ ڈراما پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے اور کامیاب ثابت ہورہا ہے تو وہ ضرور ایک تاریخی ڈرامے پر کام کریں گے۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر اس ڈرامے کا سکرپٹ تحریر کریں گے جبکہ  سلمان اقبال اسے پروڈیوس کریں گے۔

ویسے تو اب تک کچھ فائنل نہیں ہوا البتہ ہمایوں سعید کا ماننا ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے گرینڈ ڈراما ہوگا۔  سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں کہ پاکستان میں ترک ڈرامے ' ارطغرل غازی' کی بڑھتی مقبولیت کے بعد ہمایوں سعید یا شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ اداکار اس ڈرامے کا ریمیک بنا رہے ہیں۔ البتہ ہمایوں سعید نے واضح کیا کہ وہ ارطغرل غازی کا ریمیک نہیں بنارہے، ان کا ڈراما بھی تاریخ پر مبنی ہوگا لیکن ارطغرل غازی کا ریمیک نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں