ماہرہ خان کا خود کو سوشل میڈیا سے الگ کرنے کااعلان

15 May, 2020 | 12:14 AM

Malik Sultan Awan

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )معروف اداکارہ ماہرہ خان نے خود کو عارضی طورپر سوشل میڈیا سے علیحدہ کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں ماہرہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے علیحدہ ہورہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان وقتوں میں صبر، شکر اور توکل کو یاد رکھیں۔خیال رہے کہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

دوسری جانب ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ مایا علی کی سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی۔رواں ماہ کچھ دِنوں کے لیے سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کرنے والی اداکارہ مایا علی ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں جس کا اعلان اُنہوں نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔

مایا علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے مہندی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ نظریں جھکائے مُسکرا رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’لو جی میں سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہوں۔‘ اُنہوں نے اپنے مداحوں کے لیے لکھا کہ ’میں اُمید کرتی ہوں کہ آپ سب رمضان محفوظ طریقے سے اور گھروں میں رہتے ہوئے اپنے پیاروں کے ساتھ گُزار رہے ہوں گے۔‘

مایا علی نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے اور ہمیں اِس عالمی وبا سے بچنے کی توفیق عطا کرے انشاءاﷲ ہ یہ وقت بھی بہت جلدگزر جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 7 اپریل کو مایا علی نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اِس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ دنوں کے لیے سوشل میڈیا سے دور ہورہی ہیں۔

مزیدخبریں