سٹی42: سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیِ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو بنی گالہ سے چلانے کی مزید اجازت نہیں دیں گے۔ حکومت نے حمزہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین بنانے کے وعدہ پر یوٹرن لے لیا۔ قائمہ کمیٹیوں کے کسی الیکشن میں شامل نہیں ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چئیرمین بنانے کا وعدہ کیا تھا جس پر یوٹرن لے لیا ہے۔ اگر حمزہ شہباز کو پی اے سی ون کا چئیرمین بنانے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو حکومت کے خلاف کسی بھی سطح تک جانے کیلئے تیار ہیں۔ ہمارا بائیکاٹ حمزہ شہباز کے پی اے سی ون کے چئیرمین بننے تک جاری رہے گا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کو بنی گالہ سے چلانے کی مزید اجازت نہیں دیں گے۔ یہ صوبائی خود مختاری کے خلاف ہے کہ وزیر اعظم لاہور آ کر فیصلہ کریں پنجاب اسمبلی میں کیا ہو گا۔ گا۔