’’حکومت عوام کے حقوق دینے کیلئے آخری حد تک جائے گی‘‘

15 May, 2019 | 02:18 PM

Shazia Bashir

سٹی42: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تبدیلی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو یہ حق دینے کیلئے آخری حد تک جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے امن وامان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی ضروریات کا ملنا عوام کا حق ہے، افسوس! ماضی میں سڑکیں اور پل بنائے گئے، سکولوں اور ہسپتالوں پر توجہ نہیں دی گئی۔  انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں اربوں کے قرضے لے کر عوام پر خرچ کرنے کےبجائے ذاتی تجوریاں بھری گئیں اور عوام کو خالی نعروں پر بہلایا گیا، انہوں نے کہا کہ اب عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے زمینی حقائق کے مطابق دیرپا اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے ترجیحات کا تعین کر لیا گیا ہے۔    

مزیدخبریں