سرکاری اراضی کی تفصیلات طلب، ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال

15 May, 2019 | 01:59 PM

Shazia Bashir

سٹی42: صوبائی کابینہ کی کمیٹی برائے قانون ساز اسمبلی کے حکم پر لیز پر دی گئی سرکاری اراضی کی تفصیلات طلب کرلی گئیں، محکمہ بورڈ آف ریونیو نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنر سے صوبہ بھر میں ممنوعہ اور غیر ممنوعہ علاقوں میں آنے والی اراضی کی تفصیلات مانگی گئیں ہیں، مراسلہ کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والے ہوٹل، دکانیں تفریحی مقامات کیلئے استعمال ہونے والی اراضی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

  پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں