محکمہ ماحولیات پنجاب نے امریکی رپورٹ مسترد کردی

15 May, 2019 | 01:35 PM

Sughra Afzal

(سعدیہ خان) امریکن قونصلیٹ کی رپورٹ کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس کا 202پر پہنچنا انسانی صحت کیلئے مضر ہے، اے کیو آئی کی شرح میں اضافہ صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے امریکی رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس 150-155 ہے، ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 300 سے زیادہ ہوجائے تو صورتحال خطرناک ہوجاتی ہے، موسم سرما میں دھند اور سموگ سے ائیر کوالٹی انڈیکس 300 تک پہنچ جاتا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے آلودگی کو مانیٹر کرنیوالے آلات بااعتماد نہیں۔

نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹی ڈیوائس کے باعث انڈیکس پر شرح درست نہیں ظاہر ہوتی، ہمارے پاس جدید آلات ہیں جن سے آلودگی کی شرح کی پیمائش کرتے ہیں، لاہور میں آلودگی خطرناک حد تک نہیں پہنچی، امریکی قونصلیٹ کی رپورٹ کا جواب جمع کروا دیا۔

مزیدخبریں