سکولوں کی بلدیاتی اداروں کو حوالگی نامنظور

15 May, 2019 | 12:20 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت سرکاری سکولوں کو بلدیاتی اداروں کے حوالے کرنے کی پرزور مزمت کردی، صدر رشید احمد بھٹی کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کو بلدیاتی اداروں کے حوالے کرنے سے تعلیمی ادارے سیاسی اکھاڑہ بن جائیں گے۔

پنجاب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت سرکاری سکولوں کو بلدیاتی اداروں کے حوالے کرنے کی پرزور مزمت کرتے ہوئے پنجاب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر رشید احمد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کو موجودہ نظام کے تحت ہی چلایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو تحصیل چیرمینز کے حوالے کرنے سے سیاسی مداخلت بڑھ جائے گی اور اساتذہ ماضی کی طرح ڈیروں پر حاضری دینے پر مجبور ہونگے، رشید بھٹی نے مزید کہا کہ سیاسی مداخلت سے طلباء کا مستقل داو پر لگ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پنچائت سسٹم اور ویلیج کونسل کا قیام قابل تحسین ہے، رشید بھٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کو لوکل گورنمنٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پنجاب بھر کے 48 ہزار سکول سربراہان احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزیدخبریں