سٹی42: بہاولپور صوبے کے قیام کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویزبٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کیساتھ بہاولپورصوبہ بھی بنایا جا ئے، مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے اور بہاولپور صوبے کے بل جمع کراچکی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت نئے صوبوں کے قیام میں سنجیدہ ہے تو بہاولپور صوبے کو بھی تسلیم کرے، نئے صوبوں کے قیام سے وسائل اور اختیارات برابری کی سطح پر تقسیم ہونگے۔
جنوبی پنجاب کے عوام کیساتھ بہاولپور کے عوام کا بھی دیرینہ مسئلہ حل ہونا چاہیے، متن میں کہا گیا ہے الیکشن سے قبل حکومتی جماعت نےنئےصوبوں کےقیام کاوعدہ کیا تھا، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ وفا کیا جائے۔