ادارہ انتقال خون سروس شدید مالی بحران سے دوچار

15 May, 2019 | 11:29 AM

Sughra Afzal

(زاہد چودھری) رواں مالی سال میں آدھا بجٹ نہ ملنے سے ادارہ انتقال خون سروس پنجاب شدید مالی بحران سے دوچار ہوگیا، بلڈ بیگز اور سکریننگ کٹس کی خریداری کھٹائی میں پڑگئی، ساڑھے 21 کروڑ روپے کے فنڈز نہ ملنے سے پنجاب بھر کے سرکاری اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے بلڈ بنک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ادھر بار بار استدعا کے باوجود حکومت نےانسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروس کو رواں مالی سال کے آخری چھ ماہ کے ساڑھے 21 کروڑ روپے ریلیز نہیں کیے، جس کی وجہ سے بلڈ ٹرانسفیوژن سروس کی جانب سے بلڈ بیگز اور مختلف امراض کی سکریننگ کیلئے استعمال ہونے والی کٹس کی خریداری کا عمل بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

چھ ماہ کا بجٹ نہ ملنے سے بلڈ بنکوں کی کارکردگی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے اور ہیپاٹائٹس بی و سی سمیت دیگر امراض کی سکریننگ کیلئے کٹس دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے محفوظ انتقال خون کو یقینی بنانا دشوار دکھائی دے رہا ہے۔

مزیدخبریں