ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس منصوبے سے متعلق مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ سچ نکلا

میٹرو بس منصوبے سے متعلق مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ سچ نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) لاہور میٹرو بس منصوبے سے متعلق مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ سچ ثابت ہوا، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق منصوبہ کا تخمینہ 30 ارب سے زیادہ تھا لیکن تعمیر 29 ارب 86 کروڑ میں ہوئی۔

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو میں ان دنوں لاہور میٹروبس کے آڈٹ پیرا زیر غور ہیں، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے میٹرو بس منصوبہ پر محکمہ کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی میٹرو بس اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحفظات سنے گی، کمیٹی میں میٹرو بس کا موقف دوبارہ سنا جائے گا۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق سابق حکومت کی جانب سے لاہورمیٹرو بس کا کل تخمینہ 30 ارب سے زیادہ لگا یاگیا تھا، تاہم اس منصوبےکو 11 ماہ کی مدت میں تقریبا 29 ارب 86 کروڑ کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی اے سی ٹو سید یاور عباس بخاری کا موقف ہے کہ آڈٹ جاری ہے دیکھنا ہو گاکہ یہ منصوبہ 30 ارب میں ہی مکمل ہونا تھا یا پہلے ہی اسکا تخمینہ زیادہ لگا یاگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محکموں میں باہمی رابطوں کا فقدان ہے، ہم کسی شخصیت کیخلاف نہیں ہمارا مقصد کرپشن کو روکنا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer