( بسام سلطان ) میو ہسپتال کے نفرالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نسب لفٹ طویل عرصہ سے خراب، لواحقین مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر بالائی منزلوں تک لے جانے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔
میو ہسپتال کے نفرالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نصب لفٹ طویل عرصے سے خراب ہونے کے باعث ڈائیلسز کرانے کے لئے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، میو ہسپتال میں ڈائلسز کی سہولت تیسری منزل پر فراہم کی جاتی ہے، ڈائلسز کیلئے آنے والے مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لفٹ خراب ہونے کے باعث مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر بالائی منزلوں پر لے جانا پڑتا ہے۔
مریضوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات فراہم کر دے تاکہ مریضوں کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔