تجارتی خسارہ کم کرنے والی صنعت کو بجلی کی بندش احسن قدم نہیں:گوہراعجاز

15 May, 2018 | 06:42 PM

عطاءسبحانی
Read more!

شہزاد خان:رمضان المبارک کے دوران صنعتوں کو دس گھنٹے بجلی کی بندش کا معاملہ، گروپ لیڈر اپٹما نے چیرمین اپٹماء پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یکساں ٹیرف پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقنی بنائے، تجارتی خسارہ کم کرنے والی صنعت کو بجلی کی بندش احسن قدم نہیں۔

بجلی کی بندش کے نوٹسز ملتے ہی صنعتکار بلبلا اٹھے, گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ لیگی حکومت جب بنی تو تب بجلی کا ریٹ آٹھ روپے فی یونٹ تھا آج تیرہ روپے ہے، پانچ سال پہلے ہفتے میں پانچ دن گیس ملتی تھی اب دو دن ملتی ہے، دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی دعویدار حکومت آج صنعتوں کو بجلی بندش کے نوٹسز بھیج رہی ہے۔

چیرمین اپٹما پنجاب علی پرویز ملک نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک تجارتی خسارہ پینتیس بلین ڈالر کے قریب، سروسز سیکٹر کا پانچ بلین ڈالر ڈال کر مجموعی خسارہ چالیس بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا، انڈسٹری کو بجلی کی بندش سے تجارتی خسارہ مزید بڑھے گا۔

اپٹما رہنماؤں نے کہا کہ بجلی کی بندش سے مزدوروں کی کالونیاں بھی اندھیرے میں ڈوب جائیں گی اور سینکڑوں مزدور بے روزگار ہونے کیساتھ شدید مشکلات کا شکار ہوجائینگے۔ حکومت صنعتوں کی بجلی بندکرنے سے باز رہے۔

مزیدخبریں