مسلم لیگ ن کو لاہور میں ایک اور بڑاجھٹکا  

15 May, 2018 | 06:29 PM

رانا جبران

وقار گھمن: مسلم لیگ ن کی ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی جارہی ہے۔ نواز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ن لیگ کے لوگ پارٹی کو چھوڑتے جارہے ہیں۔تین بلدیاتی نمائندوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو لاہور میں ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ مسلم لیگ ن کے چیئرمین یوسی 259 ملک راشد صدیق کھوکھر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی درگت بنادی

دوسری جانب چیئرمین یوسی257 ملک منظر عباس کھوکھر اور وائس چیئرمین یوسی259 میاں افتخار بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ تینوں بلدیاتی نمائندوں نے علیم خان کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات میں اعلان کیا۔ علاوہ ازیں ملک راشد صدیق کھوکھر سابق ٹاون ناظم اقبال ٹاون بھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں