پنجاب حکومت کی رمضان بازار گرانٹ تاحال موصول نہیں ہوئی: میئرلاہور

15 May, 2018 | 06:10 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤ دلشاد حسین: گرانٹ ملی یا نہیں، میئر لاہور مبشرجاوید کا کہنا ہیں کہ رمضان بازار گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بہتر ہونگے، شہرکے اکتیس رمضان بازاروں میں شہریوں کو سستی اشیاکی فراہمی ممکن بنائیں گے.

 میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارواں ہاؤس اجلاس عبوری حکومت کے قیام سے قبل آخری اجلاس نہیں ہے، بلدیاتی ادارے نگران حکومت کے دور میں بھی اسی طرح فرائض سرانجام دینگے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے اکتیس رمضان بازاروں میں شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی ممکن ہوسکے گی، پنجاب حکومت کی رمضان بازار گرانٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، لیکن اصل بات شہریوں کو ریلیف دینےکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن بھی پنجاب حکومت کا ادارہ ہے, گرانٹ نہ ملنے کی صورت میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر عمل کرینگے تاہم گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بہتر انداز میں رمضان بازار لگائے جارہے ہیں۔میئر لاہور کا کہنا تھاکہ ڈسٹرکٹ ممبرز کی اسکیموں کو متعلقہ یوسی چئیرمین کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر عفیف صدیقی سمیت دیگر ممبرز کے تحفظات دور کرینگے۔

مزیدخبریں