خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اجلاس،بائیومیڈیکل سازوسامان کی خریداری کی منظوری

15 May, 2018 | 05:32 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشاد:چئیرمین بورڈآف مینجمنٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی خواجہ احمدحسان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، بائیو میڈیکل سازو سامان کی خریداری اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سمیت دیگر ایجنڈا آیٹمز کی منظوری دے دی گئی۔

غوث الاعظم روڑ پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے بورڈ آف مینجمنٹ کےاجلاس کی صدارت چیرمین پی آئی سی بورڈ آف مینجمنٹ خواجہ احمد حسان نے کی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو پی آئی سی پروفیسر ندیم حیات خان، پروفیسر شاہد امین، پروفیسر محفوظ الرحمن، پروفیسر ظفر طفیل پروفیسر آفتاب یونس، افضال بھٹی، یاور عرفان خان سمیت دیگر ممبران شریک تھے. اس موقع پربائیو میڈیکل سے متعلقہ سازوسامان کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی۔ ادویات، ڈسپوسبلز، پیتھولوجی کٹس، ایکس رے فلمز، جنرل سٹور آئٹمز سیکیورٹی اور جینیٹوریل آئٹمز کے لئے بھی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو انجئنیر مسٹر افنان الحق کی ایڈہاک مدت میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔ بورڈ آف مینجمنٹ بےمتفقہ طور پرکنٹریکٹ پہ بھرتی کیڈیکل ملازمین کے کنٹریکٹ کیں توسیع کی منظوری کے ساتھ ساتھ

گرید 1 ڈے گریڈ 15 تک گریڈ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی کنٹریکٹ پر کنسلٹنٹس بھرتی کرنے اور اینجیو کارڈیولوجی سے متعلقہ ڈسپوسبلز اور کارڈیک سٹنٹس کی خریداری کی منظوری بھی دے دی گئی۔

مزیدخبریں