ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ نور) لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، شہر  میں آکسیجن کی مقدار کم ہونے لگی، گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھوئیں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے ہونے سے انسانی بقا خطرے میں پڑ گئی۔

شہر لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کا تناسب دن بدن بڑھ رہا ہے۔ گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں شہریوں کے لئے خطرے کا باعث بن گیا۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے لیول میں خطرناک اضافے سے شہریوں کو سانس سمیت دیگر اہم نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں ماحولیاتی آلودگی سے دس فیصد تک شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ کوڑے کو آگ لگانے سے بھی خطرناک کثافتیں پیدا ہوتی ہیں تاہم ٹو اسٹروک رکشوں اور گاڑیوں پر پابندی عائد ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔ماحول دشمن فیکٹریوں کیخلاف شکنجہ تیار، ویجلنس سیل تشکیل

محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے فیکٹریوں اور اسٹیل ملز میں شجر کاری کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں تاہم انسانی بقا کیلئے جنگی بنیاد پر شجرکاری سمیت دیگرضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer