ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو افسران خلاف ضابطہ سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے لگے

لیسکو افسران خلاف ضابطہ سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو میں سرکاری گاڑی اور پٹرول کے غیر قانونی استعمال کا ایک اور کیس منظرعام پر آگیا، سپرنٹنڈنگ انجینئر سائوتھ سرکل رمضان بٹ سپیشل مڈل مینجمنٹ کورس کے دوران سرکاری گاڑی اور پٹرول کے مزے اُڑاتے رہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پنجاب اسمبلی نواز شریف کو پھانسی دو کے نعروں سے گونج اُٹھی

دستاویزات کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر رمضان بٹ نومبر سے جنوری تک نو ہفتے ٹریننگ پر رہے، انہوں نے دوران ٹریننگ دسمبر 2017 میں 214 لیٹر جبکہ جنوری 2018 میں 212 لیٹر سرکاری پٹرول استعمال کیا، رمضان بٹ نے ٹریننگ پر جاتے ہوئے اضافی چارج ڈپٹی مینجر آپریشن گلبرگ عباس علی کو سونپا تھا، لیکن سرکاری گاڑی ساتھ ہی لے گئے۔

خبر پڑھیں۔۔وہ خبر آگئی جس کا لاہوریوں کو انتظار تھا، اورنج لائن ٹرین کب چلے گی؟ تاریخ کااعلان کردیا گیا

کمپنی قوانین کے مطابق چارج چھوڑنے کے بعد سرکاری گاڑی استعمال نہیں کر سکتے، تاہم لیسکو انجینئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہونے کی وجہ سے خلاف ضابطہ گاڑی استعمال کرتے رہے۔