وہ خبر آگئی جس کا لاہوریوں کو انتظار تھا، اورنج لائن ٹرین کب چلے گی؟ تاریخ کااعلان کردیا گیا

15 May, 2018 | 12:00 PM

Sughra Afzal

 (رائو دلشاد) انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم، زندہ دلان لاہور اورنج ٹرین میں سفر کرنے کیلئے ہوجائیں تیار، اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ 

سٹی 42 ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کے لئے 17 مئی کی تاریخ رکھی گئی مگر رمضان المبارک کے پیش نظر اب تاریخ ایک روز پہلے کردی گئی۔ اب اورنج لائن ٹرین کل چلے گی۔ آزمائشی سروس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف چینی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ ڈیرہ گجراں سے لکشمی سٹیشن تک سفر کریں گے۔لکشمی چوک اسٹیشن پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف شام ساڑھے چار بجے تقریر کریں گے۔ قبل ازیں سربراہ سی آر نورینکو کی لاہور آمد پر 17 مئی کو ٹرین چلنا تھی۔

سی آر رنورینکو کے صدرآزمائشی سروس کے دوران موجودنہیں ہوں گے۔ اورنج لائن ٹرین منصو بے کامجموعی طور پر سول ورکس 88 فیصد، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس کا 70 فیصد کا مکمل ہے۔ پیکج ون کے 13کلومیٹر سے زائد ٹریک پر 10 کلومیٹر ٹریک پر پٹری بچھا دی گئی ہے۔ پیکج ٹو پر بھی 7 کلومیٹر تک ٹریک پر پٹڑی بچھا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں