جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث اور  عالم دین مولانا صوفی سرور وفات پا گئے

15 May, 2018 | 10:29 AM

(قذافی بٹ) جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث اور  ملک کے نامور عالم دین مولانا صوفی سرور وفات پا گئے۔ نماز جنازہ آج بعد ازنماز ظہر جامعہ اشرفیہ میں ادا کی جائے گی۔

 حضرت مولانا صوفی سرور کی عمر 85 سال تھی اور وہ جامعہ اشرفیہ میں کئی سالوں سے دورہ حدیث اور دیگر دینی علوم پڑھا رہے تھے۔ مولانا صوفی سرور کی وفات پر جامعہ اشرافیہ کے مہتم اعلی مولانا فضل الرحیم، مولانا اکرم کشمیری اور اسداللہ عبید سمیت دیگر علماء کرام نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی وفات کو جامعہ اشرافیہ کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں